the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)
مسجد اقصیٰ کی تعمیرومرمت کی ذمہ دارتنظیم الاقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے محکمہ آثارقدیمہ کی جانب سے گذشتہ برس [2013ء] کے دوران مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں مجموعی طور پر 104 کھدائی آپریشن کیے گئے۔ ان میں سے 22 کھدائی کارروائیاں براہ راست قبلہ اول کی بنیادوں میں کی گئیں جس کےنتیجے میں قبلہ اول مزید غیرمحفوظ ہوا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی محکمہ آثارقدیمہ کی جانب سے جتنے بھی کھدائی آپریشن شروع کیے گئے ان میں سےبیشتر یہودی آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ میں کیے گئے، لیکن ان کا اصل مقصد بیت المقدس کی اسلامی تاریخی اور تہذیب شناخت کو ختم کرکے مقدس شہرکو یہودی رنگ میں رنگنا تھا۔ بیان میں کہا گیا



ہے کہ ایک جانب وزارت داخلہ کے زیرانتظام محکمہ آثارقدیمہ کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائیاں جاری رہیں اور دوسری جانب بیت المقدس شہر کے سطح زمین پرموجود اہم اور تاریخی مقامات کو یہودیانے کا مذموم سلسلہ بھی بدستور جاری رہا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس کے آغاز میں بیت المقدس میں زیرزمین اہم تاریخی مقامات کی ایک فہرست جاری کی گئی تھی۔ اس فہرست میں ان جگہوں کی نشاندہی کی گئی تھی جن کی تلاش کے لیے کھدائی کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس صہیونی محکمہ آثار قدیمہ کے زیرانتظام بیت المقدس میں زیرزمین سرنگوں کی کھدائی کے 104 آپریشن کیے گئے۔ ان میں سے 22 قدیم بیت المقدس کی دیواروں، چار مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے، پانچ سلوان قصبے اور آٹھ بیت المقدس میں دیگر متفرق مقامات پر کیے گئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.